ہمیں دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، سینیٹر عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن  کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی قیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا پی ٹی آئی کو لاسکتا ہوں ایک اور کانفرنس ہونی چاہیے لیکن بلاول کی طرف سے پیش قدمی ہوئی نہ پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا مسئلہ صوبوں کا نہیں، پورے پاکستان کا ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں جو لگ لائے گئے تھے وہ یہاں موجود ہیں، ٹرین حملے کے وقت پی ٹی آئی کی ہمدردیاں کسی اور طرف تھیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور وفاق میں یکسانیت نہیں پائی جاتی، علی امین نے کہا ہے کہ افغانیوں کے بارے میں پالیسی مختلف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، شیر افضل مروت نے اہم انکشافات کر دیئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی افغان باشندون کو واپس نہ بھیجنے کے فیصلے پر سینیٹر عرفان صدیقی پر ردعمل دہتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو واپس نہ بھیجنے کے علی امین کے بیان سے پیچیدگیاں  پیدا ہونگیں۔

Scroll to Top