رہنما پی ٹی آئی عاطف خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جارہا ، پارٹی میں اختلاف ہوتا ہے لیکن بانی کی رہائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے اسد قیصر ، شکیل خان سمیت سینئر رہنمائوں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں ،لیڈر شپ نے کہاہے کہ اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں ۔





