ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں انٹرچینج کے قریب موٹروے پرتیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم کے باعث میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افرادزخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئےٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات پر نوٹس لے لیا، جنید اکبر
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد کاتعلق چلاس سے تھا،لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔





