تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے ،پارٹی میں مس انڈرسٹینڈنگ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں ، بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ،پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی ، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کرینگے ۔





