یہ تو پھر ہونا ہی تھا ! افغان باشندوں سے کاروبار اور ان کو املاک کرائے پر دینے پر پابندی عائد

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ! افغان باشندوں سے کاروبار اور ان کو املاک کرائے پر دینے پر پابندی عائد

مری پولیس نے عوام کو مطلع کیاہے کہ وہ افغان باشندوں سے کسی بھی قسم کا لین دین اور ان کو مکان، دکان یا ہوٹل وغیرہ کرائے پر بالکل نہ دیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مری میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو املاک کرائے پر دینے پر پابندی عائد کردی ہے شہری افغان مہاجرین سے کسی قسم کا کاروبار یا لین دین نہ کریں بلکہ مری میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دیں ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملک کےمختلف شہروں میں غیر قانونی طورپر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہاہے ،پاکستان سے غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال ،دہشتگردانہ سرگرمیوں میں افغان باشندوں کے ملوث پائے جانے کے بعد افغان شہریوں کیخلاف سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔

Scroll to Top