ہم نے عمران خان کو بات چیت پر امادہ کیا ہے اور یہ ڈیل نہیں ہے،اعظم سواتی

اسلام آباد :اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خوفزدہ ہیں اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے 2022 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی حکومت نے عمران خان کو بات چیت کے لیے مجبور کیا تھا، اور اب تک بانی چیئرمین نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

اعظم خان سواتی نے واضح کیا کہ بات چیت کو “ڈیل” سے تعبیر نہ کیا جائے، کیونکہ یہ ایک جمہوری عمل ہے اور کسی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ بڑے پن کی نشاندہی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا لیڈر زمان پارک میں جیل میں زیادہ ہشاش بشاش نظر آ رہا ہے، اور نہ وہ ڈرتا ہے، نہ جھکتا ہے، اور نہ اس کی طرف سے کوئی ڈیل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے ان کے استاد کے ذریعے ملاقات کی کوشش کی ، اعظم سواتی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بانی چیئرمین سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کے لیے بات چیت کریں اور اس پر رضامندی کا فیصلہ کیا۔ اعظم خان سواتی نے اطمینان ظاہر کیا کہ انشاء اللہ، اس عمل میں آخرکار فتح حکومت کی ہوگی۔

Scroll to Top