Imran Khan PTI

بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن، ملاقاتیوں کے نام سامنے آ گئے

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے اور ملاقات کرنے والوں کی لسٹ بھی سامنے آ گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے قانونی مشیر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی رہنماؤں کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، نیازاللہ نیازی، مشال یوسفزئی، مبشر نسوانہ، مبشر رحمان اور چودھری ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔

یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے رجوع کیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، اہم فیصلے متوقع

واضح رہے کہ یہ ملاقاتیں اس اہم وقت میں ہو رہی ہیں جب پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کی جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top