شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر آگئی، ماری انرجیز نے سپنوام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی دریافت شمالی وزیرستان بلا ک سے ہوئی ،اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 310بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ماری انرجیز55فیصد حقوق کیساتھ اپریٹر ہے جبکہ او جی دی سی ایل اور رینٹ پیٹرولیم بالترتیب 35اور 10فیصد حقوق کیساتھ شراکت دار ہیں ۔

ماری انرجیز کے مینیجنگ ڈائر یکٹر اور سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل وگیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے ۔

ماری انرجیز کے چیئرمین نے سکیورٹی فورسز ، صوبائی ووفاقی حکومتوں ،مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں ، ڈی جی پی اس او ر وزارت پیٹرولیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top