راولپنڈی۔ اڈیالہ جیل کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپ ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا جس کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کا عمل شروع کیااور متعدد کارکنان گرفتار کر لیا۔
بعدازاں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی یقین دہانی پر گرفتار کارکنوں کوچھوڑ دیا گیاجبکہ کارکنوں کی جانب سے پتھراو کا سلسلہ بھی رک گیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہے او مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف وزری ہورہی ہے۔





