پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے باؤلنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہوگی، جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہوجائیں گے۔
KNCB appoints Ashley Noffke as Head Coach, Netherlands Men’s Cricket Team, to lead the side into the 2027 ODI and 2028 T20 World Cup qualification.
He succeeds Ryan Cook, who is stepping back to spend more time with his family. Noffke has signed an initial two-year contract to… pic.twitter.com/Vw0RHn0XFh
— Cricinfo (@cricinfo) September 23, 2026
ایشلے نوفکی نے گزشتہ سال مئی میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران عمر گل کو ہٹانے کے بعد ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری بھی ایشلے نوفکی کو سونپ دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کو نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، جہاں وہ وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : محمد رضوان کے لیے ایک اور مشکل،پی سی بی نے پابندی لگا دی
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی کا نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ہوا ہے۔ وہ 2027 مینز ورلڈ کپ اور 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوالیفکیشن مہم میں نیدرلینڈز ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
ایشلے نوفکی کے استعفے کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ کی تعیناتی کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق باؤلنگ کوچ کے امیدوار کے لیے کم از کم 5 سالہ کوچنگ تجربہ اور لیول تھری کوچنگ کی اہلیت لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ اس عہدے کے لیے درخواستیں 8 اکتوبر تک وصول کی جائیں گی۔





