پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اب تک کتنے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟جانئے

پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اب تک کتنے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟جانئے

افغان سیٹرن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کی مہم جاری ہے ، لاہور سمیت پنجاب سے اب تک 6132غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروا دیے گئے جبکہ 2095غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں ۔

ترجمان پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی مہم کیلئے لاہور میں پانچ جبکہ صوبے بھر میں 46ہولڈنگ سینٹرز قائم ہین ، اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 6132غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کروائے گئے جبکہ 2095غیر قانونی مقیم ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں
دوسری جانب خیبر پختونخوا سے افغان سیٹزن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔

گذشتہ روز طورخم کے راستے 2547افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 3130غیر قانونی تارکین وطن بھیجے گئے ، یکم اپریل سے اب تک 8115افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجوایا گیا جبکہ ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طورپر 4لاکھ 91ہزار 317غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم سرحد سے افغانستان بھیجوایا گیا ہے ۔

Scroll to Top