شاہ محمود نے خود کو قیدی نمبر 805قرار دیدیا لیکن انہیں یہ نمبر کس نے دیا؟ جانئے

شاہ محمود نے خود کو قیدی نمبر 805قرار دیدیا لیکن انہیں یہ نمبر کس نے دیا؟ جانئے

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل کرتے ہیں برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جیل سے باہر جو لوگ موجود ہیں وہ ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کرین ،آپس میں سلوک رکھیں اور جیل والوں کیلئے کوئی قدم اُٹھائیں ،ان کےاختلافات سے جیل میں موجود قیادت اور کارکنوں کے دل جلتے ہیں ، نقطہ نظر مختلف ہوسکتا ہے مگر احترام کیساتھ برتا کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صفحوں کے اندر یکجہتی رکھیں میں قیدی نمبر 805ہوں ، مجھے بانی پی ٹی آئی نے یہ نمبر 805دیا تھا دیانتداری سے کہہ رہاہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں ان میں ملوث نہیں ہوں ، پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ میں کسی سازش توڑ پھوڑ یا واقع میں موجود نہیں تھا ، میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں ان میں ایک ہی الزام ہے ، راولپنڈی میں 14مقدمات

،ملتان میں 5 مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے ۔لاہور میں 14مقدمات سے 8میں ضمانت ہوگئی ہے ، باقی چھ رہ گئے ہیں ، سابق وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کرونگا، میرا کام آگ لگانا نہیں ، آگ بجھانا ہے ۔

Scroll to Top