رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں تین پریشر گروپس ہیں جن میں اہم کردار پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا ہے جو اپنا بیانیہ پیش کرتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں اسوقت تین پریشر گروپس ہیں جس میں ایک میڈیا ہے ،پی ٹی آئی کا میڈیا یوٹیوبر ز ڈالرز بنانے کیلئے پی ٹی آئی کیلئے جو بیانیہ بناتے ہیں اس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی اور خان کو چکانا پڑتی ہے ، پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے میں اس میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دوسرا بڑا گروپ جو میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ کے پی کے قیادت لسانیت کی وجہ سے پنجاب کے لوگوں کی ایما پر یہاں شکار ہورہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تنظیم ہے باقی تینوں صوبوں میں تو پارٹی تنظیم نہ ہونے کے برابر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو اعتماد میں لیے بغیر صوبائی صدارت سے ہٹایا گیا پھر کے پی میں جس طرح پی ٹی آئی میں تنظیمی عہدے دیے جارہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اس سے علی امین کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہاہے وزیراعلیٰ علی امین گنڈداپور چار ماہ پہلے جس پوزیشن پر تھے آج نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ علی امین گنڈاپور کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کان بھرے جارہے ہیں تاکہ علی امین کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا یا جاسکے ۔





