مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت تک مؤخرکردیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک عدیل اقبال نے کہا ہے کہ فی الحال خیبرپختونخوا اسمبلی مائنز اینڈ منرلز ترمیمی ایکٹ کی منظوری نہیں دے گی، یہ معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رائے تک مؤخر رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدیل اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی دنیا کی ساتویں بڑی سیاسی جماعت ہے، اور اس میں اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ق لیگ میں اختلافات اس لیے نہیں ہوتے کیونکہ وہاں اتنے لوگ نہیں جتنے عہدے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر شخص کی الگ رائے ہے، جیسے گھروں میں اختلاف ہوتا ہے۔ لیکن جب بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی حکم آتا ہے تو پوری جماعت اسی سمت دیکھتی ہے۔ حتمی بات انہی کی ہوتی ہے۔

عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جمہوری اقدار کی پاسداری کی جاتی ہے اور اہم فیصلے قیادت کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے معاملے پر علی امین گنڈاپور اور عاطف خان آمنے سامنے

Scroll to Top