پشاور۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اضلاع میں انفراسٹرکچر مضبوط بنایا جارہا ہے۔ کمزور عمارتوں کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے تاکہ اگر کہیں کمزور انفراسٹرکچر کی وجہ سے پولیس کو نشانہ بنایا جارہا ہے تو اسے روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں بنوں اور ڈی آئی خان کے تمام تھانوں اور پولیس لائنز کے لئے نئی عمارتیں تعمیر کریں گے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمیدنے مزید کہا کہ جنوبی اضلاع میں پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو دستیاب تمام وسائل کو موثر طریقے سے استعمال میں لیا جارہا ہے جبکہ ایس ایم جیز سمیت جدید اسلحہ بھی خریدا جائے گا ۔جہاں سیکیورٹی کے مسائل ہیں وہاں بلٹ پروف اور اے پی سی گاڑیاں دی جارہی ہیں۔





