محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت نے پراونشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کے گریڈ 17 کے 28 افسران کو گریڈ 18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی ہے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ترقیاں صوبائی سلیکشن بورڈ کے 17 نومبر کو ہونے والے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں فوری طور پر نافذ العمل کی گئی ہیں۔
ترقی پانے والے افسران میں محمد شہزاد خان، خالد عمران، ریاض علی، کبیر احمد خان، ہارون سلیم، اسفندیار خالد، شاہد اقبال، محمد علی، انعام اللہ، اویس خان، شیروز مفتی، جنید اکبر مروت، محمد شہباز خان اور ارشاد الحق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد فصیح اسحاق عباسی، شہاب احمد خان، جنید خالد، عامر مصطفیٰ، منیر احمد خان، تانیہ شاہین، سید یاسر علی شاہ، محمد سہیل خان، مریم حمید، کامران خان، ڈاکٹر محمد حامد صدیقی، سعد منیر، سمیرا صبا اور بلال ناصر کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے تمام افسران قواعد و ضوابط کے تحت ایک سال کے آزمائشی عرصے پر رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محمد شہزاد خان، ریاض علی، ہارون سلیم، محمد علی، سید یاسر علی شاہ، سمیرا صبا اور بلال ناصر کو اپنی موجودہ خالی آسامیوں پر ہی گریڈ 18 میں ترقی کا چارج سنبھالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سپوت ذیشان علی نے خلا میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کر دی، خیبر پختونخوا کے شہریوں کا والہانہ خراج تحسین، مٹھائیاں تقسیم
دوسری جانب ترقی پانے والے باقی 21 افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات بعد میں الگ سے جاری کیے جائیں گے۔





