اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاندار فتح کے ساتھ ہوا

جہاں انہوں نے راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 140 رنز کا ہدف صرف 18 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور آغا سلمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کولن منرو 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آغا سلمان نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان دونوں بلے بازوں کی شراکت نے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن رکھا اور ہدف حاصل کرنا نسبتاً آسان بنا دیا۔

اسلام آباد کی اننگز کی شروعات صہیبزادہ فرحان اور آندرے گوس نے کی۔ فرحان نے 25 رنز بنائے جبکہ گوس صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے 140 رنز کا ہدف

یونائیٹڈ کی اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم نے ایونٹ میں مثبت آغاز کیا ہے اور شائقین کو مستقبل کے میچوں میں مزید اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

Scroll to Top