آزادی مارچ کیسز؛ زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

آزادی مارچ کیسز؛ زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکیل نے دلائل دیتے ہوے کہاکہ ایف آئی آر میں زرتاج گل پر ایما کا الزام ہے، 25 میں سے 11 لوگوں کو بری بھی کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آزاد مارچ کیسز میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی بریت کی درخوات پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،زرتاج گل کی جانب سے دائر بریت کی درخوات پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت میں وکیل سردار مصروف خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں زرتاج گل پر ایما کا الزام ہے ، 25میں سے 11لوگوں کو بری بھی کیاگیا ہے ۔

وکیل نے بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ عوامی جگہ پر ہوا ہے جبکہ شکایت کنند ہ اس میں پولیس ہے ، کسی بھی طرح کے کوئی شواہد چالان کیساتھ پیش نہیں کیے گئے ۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوے کہاکہ آپ نے رول آف کنسٹنسی کی بات کی ہے اس کی ججمنٹ کہاں ہے ؟ جس پر وکیل صفائی نے کہاکہ اس بارے فیصلے عدالت کو فراہم کردینگے ۔

Scroll to Top