صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان
تفصیلات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ، جبکہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرم آلود ہوائیں بھی چلیں گی ،محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4سے6ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے گرمی کی لہر کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیںکہ موسم اورگرمی کی شدت ہیٹ اسٹروک کیساتھ ساتھ آبی ذخائرپر دبائو کا باعث بن سکتی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال رکھے جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیاگیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مویشیوں ار پالتو جانوروں کے تحفظ کیلئے بھی ہدایات جاری کی ہیں ۔
ادارنے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تیز دھوپ میں نکلتے وقت خصوصی احتیاط برتیں ، بزر گ شہریوں اور بچوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں ، اسی طرح کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کیلئے پانی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں ۔





