عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کررہی ہے ، تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے ،16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے ، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر گرائوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی ، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے ۔