پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

دال ماش کی فی کلو قیمت میں 180روپے کی کمی کے بعد فی کلو قیمت 420ہوگئی ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دال کی قیمت 400روپے سے کم ہو کر 320روپے فی کلو ہوگئی ،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 180روپے کی کمی کے بعد فی کلو قیمت 420ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق چکن کی قیمت 550روپے سے کم ہو کر 475روپے فی کلو گئی ہے ،گھی کی قیمت میں 20روپے فی کلو کی کمی کے بعد اب فی کلو قیمت 500روپے ہوگئی ہے ۔

اس کے علاوہ سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں فی کلو 15سے 20روپے تک کمی ہوئی ہے ۔

Scroll to Top