خلیل اللہ مہمند
پشاور: محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی کے انتظام و انصرام میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈاکٹر حمزہ عباس کو نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا ہے، جبکہ سابق ایم ایس ڈاکٹر عمران جوہر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا پشاور سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلہ و تعیناتی فوری طور پر یا جاری کردہ احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
نئی تعیناتی کے بعد ڈاکٹر حمزہ عباس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں انتظامی امور، طبی سہولیات کی فراہمی اور عملے کی نگرانی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں کٹوتی کا امکان؟ نیا تعلیمی کیلنڈر سامنے آ گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران جوہر کو فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا رپورٹ کرنے کا پابند کیا گیا ہے تاکہ محکمانہ ضوابط کے تحت اگلا انتظامی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
مقامی سطح پر طبی سہولیات کے تسلسل اور انتظامی کارکردگی کے تناظر میں ہسپتال میں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے روزمرہ امور کو مزید منظم بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔





