باجوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ خوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی اور پوسٹ ماسٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعہ ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے اس حوالے سے پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وفاص رفیق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو فوری تفتیش کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پبی میں ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے سکواڈ پر حملہ، 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے واقعے سے ملتقل حقائق جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے، پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

Scroll to Top