پاکستان میں پنک مون کا شاندار نظارہ دیکھا گیا، پنک مون رات 9 بج کر 8 منٹ پر پوری آب و تاب کے ساتھ افق پر نمودار ہو۔
آج رات دنیا بھر میں پنک مون کا شاندار فلکیاتی نظارہ کیا گیا، یہ مکمل چاند ہر سال بہار کے آغاز پر نمودار ہوتا ہے اور اس کا شمار قدرتی خوبصورتی سے بھرپور فلکی مظاہر میں ہوتا ہے۔
پنک مون نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا، برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا، افریقہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں بھی دیکھا گیا۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق پنک مون کا نام شمالی امریکا میں اگنے والے ایک گلابی پھول سے منسوب ہے جو اپریل میں کھلتا ہے اور بہار کی آمد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف پر بات چیت ترجیح، جوابی اقدامات نہیں اٹھائیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پنک مون کے بعد اگلا مکمل چاند 12 مئی کو فلاور مون کے نام سے آسمان پر جلوہ گر ہوگا جو بہار کے عروج کی نمائندگی کرتا ہے۔





