ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

خوشی کی خبر! جلد پیٹرول پر ملے گا بڑا ریلیف

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے پر غور جاری ہے، اور 16 اپریل 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 12 روپے کمی متوقع ہے۔ تاہم، حتمی فیصلے کا اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

موجودہ تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 254.63 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے سے کم ہو کر 250 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا نتیجہ ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اگر یہ کمی لاگو ہوتی ہے تو یہ رواں سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے بڑی کمی ہوگی، جو مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے کسی ریلیف سے کم نہیں ہوگی۔

Scroll to Top