عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 40روزہ حفاظتی ضمانت دیدی

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 40روزہ حفاظتی ضمانت دیدی

ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی کو 40روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں ، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیراعلیٰ کیخلاف چل رہی ہے ۔

وکیل درخواست نےکہا کہ 66مختلف مقدمات وزیراعلیٰ کیخلاف درج ہیں ۔

عدالت نے کہاکہ جتنا وقت آپ مانگ رہے ہیں وہ ہم نہیں دے سکتے ، بعدازان عدالت نے وزیراعلیٰ کو چالیس روز تک حفاظتی ضمانت دیدی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

Scroll to Top