وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی ہم منصب طارق رحمان سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی ہم منصب طارق رحمان سے اہم ملاقات

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر بنگلہ دیش کو مبارکباد دی اور اقوام متحدہ کے مقاصد کے فروغ کیلئے بنگلہ دیش کی کاوشوں کی حمایت کو دہرایا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے بھی جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں، نائب وزیراعظم

دونوں وزرائےاعظم نے تجارت، سرمایہ کاری تعلیم، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ میں مسلسل رابطہ و تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Scroll to Top