پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر پیش آنے والے سینیئر سول جج حیات خان، وکیل خالد خان اور سابق ضلعی ناظم کوہاٹ و ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے ان افسوسناک واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ہر پہلو سے جامع تفتیش کی جائے تاکہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔
آئی جی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں کم،آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط