بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مجھے کوئی ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر گوہر

عمران خان نے ہرقسم کی ڈیل کو رد کر دیا، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہرقسم کی ڈیل کو رد کر دیا ہے،

ان کا موقف یہ ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لیے کسی کو اختیار نہیں دیتے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آج بھی وہ عمران خان کی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں کر سکے، جبکہ ان کے ساتھ پانچ وکلاء نے بانی سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صاف طور پر کہا ہے کہ وہ ہرقسم کی ڈیل کو رد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی کو بھی مذاکرات کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی اپنے لیے کسی کو مذاکرات کے لیے اختیار دیا گیا۔

Scroll to Top