مفتی منیر شاکر کی شہادت،وزیراعلیٰ نے ارمڑ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صحت، تعلیم، بلدیات، مواصلات، زراعت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے درکار 13 ارب روپے جلد از جلد جاری کیے جائیں تاکہ ان کاموں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے عوامی مفاد سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مردان کا دورہ، اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی سختی سے کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔

اجلاس میں منصوبوں کی رفتار اور فنڈز کی دستیابی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے منصوبہ وار پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Scroll to Top