ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی مگر ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت پر لیوی کی حد کی پابندی ختم ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیٹرول سے متعلق صدارتی آردیننس میں پیٹرول لیوی کیلئے ففتھ شیڈول کو ختم کردیاگیا ہے ، صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کیلئے ففتھ شیڈول ختم کردیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہے جبکہ اس سے قبل ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی ستر روپے فی لیٹر تک لینے کی پابند ی تھی ۔
یہاں یہ بات وقابل ذکر ہے کہ رواں ماہ پندرہ دن کیلئے حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیاہے ۔





