چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 9مئ کیسز میں عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل کی سماعت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے ،جسمانی ریمانڈ صرف دو ٹیسٹ کیلئے درکار ہے ، عمران خان نے تعاون نہیں کیا ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں ،ذوالفقار نقوی نے کہاکہ میں اپنے الفاظ واپس لیتاہوں ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل پر 300سے زائد کیسز ہیں ،عمران خان سے ہدایات لینے کیلئے عدالت خصوصی ہدایات جاری کرے ،عدالت کی خصوصی ہدایات ہوں تو میری ملاقات ہوجائے گی ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ نے جب عمران خان سے ملاقات کیلئے جانا ہے چلے جائیں ، ہم کوئی حکمنامہ جاری نہیں کرینگے ، آپ بغیر عدالتی حکمنامے ملاقات کرین ہوجائیگی ۔
واضح رہے کہ عدالت نے سلمان صفدر کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی ۔





