کراچی: پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت نمرہ رفیق کریں گی، اور یہ سیریز پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا انٹرنیشنل دورہ ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور پاکستان کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرجوش ہے۔
پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 20 اپریل کو برسبین میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے میچ کی تاریخ 21 اپریل تیسرے میچ کی تاریخ 23 اپریل، چوتھے میچ کی تاریخ 24 اپریل اور پانچویں میچ کی تاریخ 25 اپریل رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بینظیر وویمن یونیورسٹی پشاور میں اہم تعیناتی: حکومت نے اپنے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں
یہ سیریز ویمن بلائنڈ کرکٹ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی، جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع ملے گا۔





