پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے باکو پہنچ گئی، مسافروں کا شاندار استقبال

پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے باکو پہنچ گئی، مسافروں کا شاندار استقبال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پہلی براہ راست پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر باکو پہنچ گئی۔

باکو ایئرپورٹ پر پرواز اور مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستانی سفیر قاسم محی الدین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

خوشگوار موقع پر کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے، قرعہ اندازی کے ذریعے مسافروں کو موبائل فون بھی دیے گئے۔

پی آئی اے حکام اور میزبانوں نے پرواز کے کامیاب آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اسے سیاحت و دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم پیشرفت قرار دیا۔

واپسی پرواز پی کے 160 باکو سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئی ہے، پی کے 159 پہلی پرواز ہے جو لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر باکو پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق، متعدد زخمی

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کیلئے نئے روٹس متعارف کرائے جا رہے ہیں اور جلد ہی برطانیہ کیلئے بھی پروازیں شروع ہونے کی امید ہے۔

Scroll to Top