عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات طے، وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی،نام بارے پتا چل گیا

عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات طے، وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

عمران خان سے وکلارہنمائوں کی ملاقات کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوادی ۔

تفصیلات کے مطابق فہرست میں سلمان اکرم راجہ ،نیاز اللہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں ،بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا ، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کا نام بھی شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق وکلا رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اہلخانہ بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے ۔

Scroll to Top