پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی ہندوستانی پولیس سٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے چھ کلومیٹر دوری پر ہے۔ ایف آئی آر کے اپنے مطابق پہلگام حملہ ایک بجکر پچاس منٹ سے دو بجکر بیس منٹ تک جاری رہا۔ جبکہ حیران کن طور پر صرف دس منٹ میں دو بجکر تیس منت پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق صرف دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔ ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں۔
ایف آئی آرمیں مزید درج ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں “بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں۔
ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ صرف ایک مزاق بن چکا ہے۔





