ویب ڈیسک: مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوچکا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق جموں جیل، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کاروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے۔ اور ماضی میں کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے کی یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے۔





