امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حالیہ حالات کو نہایت قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔
واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہے اور تیزی سے بدل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے امریکہ اس وقت کوئی فوری مؤقف اختیار نہیں کر رہا، لیکن حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بھارت میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے تاکہ انصاف ممکن ہو سکے۔
ٹیمی بروس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ادھر کشمیر جیسے حساس معاملے پر امریکہ نے ایک بار پھر براہ راست مؤقف اپنانے سے گریز کرتے ہوئے اپنا روایتی غیر جانبدارانہ مؤقف دہرایا ہے۔





