پیوٹن جنگ بندی کے حق میں نہیں، روس سے سختی سے نمٹنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

پیوٹن جنگ بندی کے حق میں نہیں، روس سے سختی سے نمٹنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرین میں جنگ بندی کے خواہاں نہیں ہیں اب روس سے نمٹنے کیلئے پابندیوں کے سخت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں اور دیہاتوں پر میزائل حملوں کی کوئی معقول وجہ دکھائی نہیں دی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیوٹن جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ روسی کی جانب سے حملوں نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ روسی قیادت امن کی کوششوں کو محض وقت گزاری کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے روس کے خلاف مزید سخت معاشی اقدامات کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ روس کو اب مختلف انداز میں قابو پانے کی ضرورت ہے، جس میں بینکنگ پابندیاں یا ثانوی پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی برادری پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ روس اور یوکرین معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

Scroll to Top