محکمہ موسمیات کی پیشگوئی،آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟جانئے

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی،آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟جانئے

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، گرم اور خشک موسم کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے موسم کے بارے میں اپنی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقے گرم اور خشک رہیں گے، جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ کوئٹہ میں 33 سے 35، لاہور میں 41 سے 39، کراچی میں 37 سے 39، اور پشاور میں 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، تربت، لاڑکانہ، پڈعیدن اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گرم موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیادہ گرمی سے بچنے کی کوشش کریں۔

Scroll to Top