اسلام کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان

مودی! آگے تو بڑھو، 1965 کی طرح حشر کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے اس موقف کو بھارت کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا یہ اقدام عالمی سطح پر بے بنیاد اور جھوٹا ثابت ہوگا۔

لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کی طرح پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں تاکہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بھارت کی فاش غلطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کی حکومت کا یہ اقدام بھارت کی دشمنی کی ایک اور مثال ہے، جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ الزام تراشی اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت اپنے اندرونی مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور کشمیریوں پر ظلم و تشدد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف رویہ واضح ہے، اور اس کا یہ اعلان بتاتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دشمن ہے۔

انہوں نے پاکستان کی طرف سے کشمیر کے مسئلے پر عالمی سطح پر آواز اٹھانے کے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام کا حق خود ارادیت ایک عالمی مسئلہ ہے، جسے اقوام متحدہ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان کے دینی مدارس کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ حکومت کو دینی مدارس کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ مدارس ملک کے دینی تعلیم و تربیت کا مرکز ہیں، اور ان کی بقاء کے لیے ہم ہر قیمت پر لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ ، چینی وزیر خارجہ کا اہم بیان آگیا

انہوں نے اسرائیل کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ اسرائیل ایک جنگی مجرم ہے، جو فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا ہے اور اسے گرفتار کیا جانا چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے طلبگار نہیں ہیں، مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم پاک افواج کے ساتھ میدان میں کھڑی ہوگی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لے، ورنہ اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Scroll to Top