جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ ، 7افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق، کئی زخمی

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوئے دھماکے میں7 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق، یہ دھماکا امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوا، جس میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دھماکے کے ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔

Scroll to Top