پاک بھارت کشیدگی پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی گہری تشویش

اسلام آباد/نیویارک: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی تناؤ کی فضا پر شدید تشویش ہے اور وہ فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کا مؤقف ہے کہ خطے میں موجود پیچیدہ مسائل کا حل صرف اور صرف پُرامن مکالمے اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور ایسی کسی بھی کوشش کی مکمل حمایت کی جائے گی جو مذاکرات کی بحالی اور دیرپا امن کی جانب بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے آبی جارحیت کے عزائم پر فیصل واوڈا کا دوٹوک پیغام

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اپنے پلیٹ فارم کو تنازعات کے پرامن حل کے لیے پیش کیا ہے اور فریقین پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

Scroll to Top