ڈی ایس پی عتیق الرحمان کو چترال لوئر کا ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی (بی ایس-17) عتیق الرحمان کو چترال لوئر کا ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عتیق الرحمان کو ایس پی ایلیٹ فورس چترال اپر اینڈ لوئر کے عہدے سے چترال لوئر کا ایس پی انویسٹی گیشن مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تقرری ان کی اپنی تنخواہ اور اسکیل پر کی گئی ہے، عتیق الرحمان کا تبادلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کیلئے سکیورٹی چیلنج الاؤنس کی اصولی منظوری، ماہانہ مالی اثرات 5 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد
نوٹیفکیشن خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کی دفعہ 17 کی ذیلی دفعہ (4) کے تحت صوبائی پولیس آفیسر کو حاصل اختیارات کے استعمال میں جاری کیا گیا ہے۔





