بھارت کا رویہ خطے کیلئے خطرہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی او آئی سی کو بریفنگ

Pakistan SCO Summit 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویہ خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

عاصم افتخار نے او آئی سی ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت سیاسی مقاصد کے لیے جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔

پاکستانی مندوب نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے او آئی سی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس نازک صورتحال میں سفارتی طور پر فعال کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، احسن اقبال

بریفنگ کے دوران او آئی سی کے سفیروں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top