قومی بچت ڈویژن کے زیر اہتمام مظفرآباد میں 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی نمبر 107 منعقد کی گئی جس میں خوش نصیب فاتحین کے لیے انعامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس قرعہ اندازی میں انعامات کو تین مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سب سے بڑا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر تھا۔ یہ پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 516806کے نام رہا۔
دوسرے انعام کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس رقم مقرر کی گئی تھی، جو پانچ مختلف پرائز بانڈ نمبروں کے حصے میں آئی۔ تیسری قسم کے انعامات کے تحت کامياب ہونے والے فاتحین کو فی کس 1250 روپے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے کھلاڑی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا
200 روپے کے پرائز بانڈز کے حامل تمام افراد قرعہ اندازی نمبر 107 کی مکمل نتائج کی فہرست میں اپنا چھ ہندسوں پر مشتمل نمبر چیک کر سکتے ہیں۔





