انتظار ختم ! ضلع کرم میں سات ماہ بعد 4جی انٹرنیٹ سروس بحال

ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ انٹر نیٹ سروس کی بحالی سے تعلیمی سرگرمیوں ،کاروبار اور عوامی رابطے میں آسانی پیدا ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں سات ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں میں خوشی کی لہرسات ماہ کی طویل معطلی کے بعد فورجی انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے، جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فورجی سروس کی بحالی کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، 28 ستمبر 2024 کو علاقے میں کشیدہ حالات کے باعث فورجی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی، جس کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ تاہم، اب علاقے کی صورتحال میں بہتری کے بعد انٹرنیٹ سروس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کرم نے اس حوالے سے کہا کہ ضلع میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں اور کاروباری مواقع بہتر ہوں گے بلکہ عوامی رابطے میں بھی سہولت پیدا ہو گی۔

عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ آئندہ کسی بھی صورت میں انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت کو مستقل بنیادوں پر بند نہ کیا جائے، تاکہ ترقی اور تعلیم کا عمل متاثر نہ ہو۔

Scroll to Top