اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں معطل،وجہ کیابنی ؟ جانئے

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں معطل،وجہ کیابنی ؟ جانئے

Pakistan SCO Summit 2026

جیل ذرائع کے مطابق تعطیل کے باعث قیدیوں اور حوالاتیوں سے عام ملاقاتیں بھی معطل رہیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق یومِ مزدور پر عام تعطیل، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات مؤخر،یکم مئی، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے معمول کی ملاقاتیں معطل رہیں، جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے بھی کسی قسم کی ملاقات نہ ہو سکی۔

جیل ذرائع کے مطابق، عام تعطیل کے باعث نہ صرف سیاسی ملاقاتیں ملتوی کی گئیں بلکہ تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کے اہل خانہ سے عمومی ملاقاتیں بھی مؤخر کر دی گئیں۔ یہ اقدام سکیورٹی اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس سے متعلق متعلقہ فریقین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجھوتھا نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ سینئر سیاسی رفقا پر مشتمل ایک فہرست جیل حکام کو ارسال کی تھی۔ اس فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، اظہر طارق، اور بلال عمر بودلہ کے نام شامل تھے۔ تاہم، اب یہ ملاقات آئندہ ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے جب ملاقاتوں کا معمول کا شیڈول بحال کر دیا جائے گا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق، عام تعطیلات کے دوران قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی معمول کا حصہ ہے تاکہ جیل کے اندر سکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے متوقع ملاقات میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی، قانونی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top