لوئر کوہستان میں راولپنڈی سے گلگت جانیوالی گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے علاقے میں راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانیوالی کارکھائی میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
حادثے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو دو ٹوک پیغام،’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘سوشل میڈیا پر پیغام گونج اٹھا
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔





