خیبرمیں منکی پاکس پھیلاؤ کا خدشہ،علاقہ پمپ ہاؤس غنڈی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

خیبرمیں ضلعی انتظامیہ نے منکی پاکس کے پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے پمپ ہاؤس غنڈی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راوکاکہنا ہےکہ سمارٹ لاک ڈاون 12 دن کیلئےنافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےدوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہےگی،سمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاک ڈائون کے دوران صرف ضروری اشیاء خوردنوش، ادویات، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرجمرود اور خیبر پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہے۔خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top